ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے، فائل فوٹو
ایک بیگم صاحبہ کا گروپ ہے، ایک علیمہ خان کا گروپ ہے، فائل فوٹو

عمران خان کی نااہلی کا 99.99 فیصد خطرہ ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا 99.99 فیصد خطرہ ہے ۔ پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے اور آئندہ انتخابات معاشی ایمر جنسی کی وجہ سے سال چھ مہینے کے لئے ملتوی ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کی راہیں جدا ہوتی نظر آرہی ہیں ۔ عمران خان کو گمراہ نہ کریں ان کے اردگرد جو سانپ ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو نا اہل کروا کر وزیراعظم بن جائیں گے ایسا نہیں ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کسی صورت میں بھی ڈیفالٹ نہیں ہونے والاپہلے چانسز تھے مگر اب نہیں ہیں۔اس میں کریڈٹ فوج کو جاتا ہے جب بھی بحران آیا ہے تو فوج ہی پیسہ لائی ہے۔ اس بار بھی پاکستان کو بچانے کیے لئے فوج ہی پیسہ لاکر دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سمجھداری سے سیاست ہوئی تو اکتوبر میں الیکشن ہوجائے گا ورنہ مجھے تو چھ مہینے سال آگے ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔آئین میں اس کی اجازت بھی ہے معاشی ایمرجنسی کے اوپر آپ چھ مہینے آگے جاسکتے ہیں ۔

شہباز شریف کی16 ارب روپے کی چوری کا ماتم ہم نے اور ڈھول پورے سال پیٹا۔16 ارب کی چوری تھی لیکن احتساب کے اداروں کی ناکامی رہی اور وہ بری ہوگئے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ لاہور میں 3 ہزارارب کی چوری ہورہی ہے اورتقریباً ہوگئی ہے گرین بیلٹ کو براؤن بیلٹ کیا گیا ہے۔اس پروجیکٹ کا بزدار دورمیں آغاز ہوا تھا ۔ میں حیران ہوں کہ عمران خان کو اس کی کیا بریفنگ دی گئی ہے ۔ کیا اس کے پیچھے مقاصد ہیں مجھے لگتا ہے کہ عمران خان اس پر ضرور ایکشن لیں گے۔