عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو
عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو

جب تک جرم ثابت نہ ہو،ملزم بے گناہ ہوتا ہے ۔ سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کا اصول ہے جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ بے گناہ ہوتا ہے، عدالت نے مشیر وزیراعلیٰ سندھ اعجاز جاکھرانی کی مستقل ضمانت منظورکرلی۔

مشیر وزیراعلیٰ سندھ اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔

سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دیدی ، نیب نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت کی مخالفت نہیں کی ، نیب نے کہا کہ نئے قانون کے بعد50 کروڑ سے کم ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ درخواست گزار نے یقین دہانی کرائی وہ 100 فیصد ٹرائل کا حصہ بنے گا،امید ہے 2 ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ ہو جائے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ کے کوئی خدشات ہیں تو پولیس سے رابطہ کریں آپ کا کوئی اور مسئلہ ہے تو الگ سے درخواست دائر کریں ،قانون کا اصول ہے جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ بے گناہ ہوتا ہے ۔