اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور پیپلز پارٹی کے رہنما ثنا اللہ زہری کے اثاثوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا ثنا اللہ زہری کے پاس گھر خریدنے کے پیسے کہاں سے آئے؟۔
وکیل نے کہاکہ ثنا اللہ زہری کا کاروبار ہے وہاں سے منافع آتا ہے،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ گوشواروں میں ایسا کوئی کاروبار ظاہر نہیں کیاگیا،الیکشن کمیشن نے ثنا اللہ زہری کے مالی گوشواروں پرعدم اعتماد کااظہارکرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔