مریم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول اور پارٹی کو متحرک کرنے کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔فائل فوٹو
مریم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول اور پارٹی کو متحرک کرنے کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔فائل فوٹو

جنیوا میں شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات

جنیوا: وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ جنیوا کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی موجود تھیں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں مریم نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول اور پارٹی کو متحرک کرنے کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔

شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر منتخب ہونے مبارکباد دی اور گلے کا آپریشن ہونے پر خیریت دریافت کی،ملاقات میں خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔