پنجاب کی سیاست میں ہلچل ،سیاسی ماحول گرم

سلیمان شہباز سے جہانگیر ترین اور عون چوہدری نے ملاقات کی۔ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

               
January 10, 2023 · |, قومی
سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا،فائل فوٹو

سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا،فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کی سیاست میں ہلچل اور سیاسی ماحول گرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز سے جہانگیر ترین اورعون چوہدری نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری کے ہمراہ سلیمان شہباز سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا، ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔