لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف شروع سے ہی دو نمبری کے ماہر ہیں، شریف برادران نے کبھی ایک نمبر کام نہیں کیا کہ جو حکمران بے ایمان ہوگا اس کام میں برکت نہیں ہوگی، عمران خان جیسا سچا اور کھرا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا۔
وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس اور کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع چوہدری پرویزالہٰی کو میاں اسلم اقبال اور ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر و متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 400 میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2 ارب 3 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، سمن آباد انڈر پاس بننے سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی.