بھارتی بیس بال ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے ہاں کردی

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آنے سے انکار کرچکی ہے مگر بھارتی بیس ٹیم نے اسلام آباد میں ہونے والی ویسٹ ایشیا چیمپئن شپ کے لیے ہاں کردی ۔ بھارت کی بیس بال فیڈریشن نے دلی میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزا کی درخواست بھی دے دی

پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارت کو رواں ماہ اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا چیمپین شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو اس نے قبول کرلی ہے۔

25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں ہونے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں بھارت، افغانستان، فلسطین،سری لنکا، بنگہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت سے خطے میں اسپورٹس کو فروغ حاصل ہوگا، بھارت کی بیس بال فیڈریشن نے دلی میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزا کی درخواست دیدی، پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔

قومی ٹیم کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔