لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ پر نامعلوم شخص نے جوتے سے حملہ کردیا ۔حملے کے وقت وزیرداخلہ گاڑی میں تھے
راناثنااللہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے واپس جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی پر کسی نے جوتا پھینک دیا۔جو گاڑی ونڈ اسکرین پر آکر لگا۔ وزیرداخلہ اس وقت گاڑی کی فرنٹ سیٹ تھے
جوتے کے اچانک حملے پر ڈرائیور نے ایک لمحے کے لیے گاڑی روکی اور پھر چلادی
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوتا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ کے ڈرائیور نے پھینکا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے