سندھ میں آٹا 65 سے 95 روپے کلو ملے گا،شرجیل میمن کادعویٰ

کراچی (امت نیوز)وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں آٹا 65 سے 95 روپے فی کلو ملے گا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں گندم کے وسیع ذخائر موجود ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں غریب کو 65 روپے فی کلو آٹا دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے آٹے اور گندم کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی، سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور گندم حکومتی تحویل میں آئے گی اور پھر سرکاری نرخ پر اسے فروخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے تمام علاقوں میں اس وقت من مانی قیمتوں پر آٹا فروخت کیا جارہا ہے ۔ سستا سرکاری آٹا لینے کے لیے عوام کو طویل قطاروں میں لگنا پڑتا ہے۔ آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں تندور کی روٹی اور بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

آٹے کے حصول کے لیے ملک بھر میں عام دھکے کھانےپر مجبور ہیں ۔ کہیں آٹے کی شدید قلت ہے تو کہیں آٹا انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جارہاہے۔