فیصل آباد(امت نیوز)فیصل آباد کی بٹالہ کالونی میں سمندرروڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدرنوید مختارگھمن اور ان کے ڈرائیور کو کو قتل کردیا
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوید مختار گھمن کو 44اور ان کے ڈرائیور بن یامین کو 12 گولیاں لگیں
ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر اپنے چیمبر آ رہے تھے کہ سمندری روڈ پر موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ نوید مختار اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ جس میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو اندھا دھند فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوید مختار گھمن خاندان کی ساہی برادری سے دیرینہ دشمنی تھی اور اسی دشمنی پر مقتول کے چچا بھی قتل ہو چکے ہیں۔
واقعے کے خلاف وکلاء نے ضلع کونسل چوک میں دھرنا بھی دیا