مومنہ وحید نے فوادچوہدری کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا

لاہور(امت نیوز) پانچ کروڑ لے کر پی ٹی چھوڑنے کےالزام پر رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید،نے فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی مومنہ وحید نے 5 کروڑ روپے لے کر پی ٹی آئی سے راہیں جدا کیں

مومنہ وحید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ فواد چوہدری  کا کام صرف الزام تراشی کرنا ہے۔ فواد چوہدری کے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری پہلے ق لیگ، پھر پیپلز پارٹی میں تھے۔ وہ یہ بھی بتا دیں کہ کتنے پیسے لے کر وہ جماعتیں چھوڑیں؟

مومنہ وحید نے کہا کہ ان کی طرح پی ٹی آئی کے مزید 25 ارکان صوبائی اسمبلی میں وزیراعلی پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی پارٹی اور چیئرمین سے کوئی شکایت نہیں تھی، صرف ایک معاملے پر کہا کہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی

رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد ایک خوشامدی ٹولہ ہے، عمران خان کو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے رہے، فواد چوہدری بھی انہیں میں سے ایک ہیں، پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے ان کی یہی نوکری رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی ہماری توقعات پر پورا نہیں اتر سکے، جو لوگ مایوس ہیں ممکن ہے وہ اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے