اسلام آباد(اُمت نیوز) ملک میں جاری شدید سردی کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن بھی جار ی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوتعلیمی ادارے سنگل شفٹ چلا رہے ہیں صبح 8 بجے کر 30 منٹ پرکھلیں گے اور 2:30 پر بند ہوں گے
جمعے والے دن12:30بجے ادارے بندہونگے
جوتعلیمی ادارے ڈبل شفٹ چلا رہے ہیں ان کی مارننگ شفٹ 8بجے سے 1:30بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز 12:30 بجےتک شفٹ ہوگی ۔
شام کی شفٹ 1:30سے شام7بجے تک ہوگی ۔ جمعے کے دن2: 30 سےلیکر شام7 بجے تک ہوگی ۔
مہنگائی کےباعث طلباء وطالبات پر مخصوص رنگ کی جرسی اور جیکٹ پہننے پر پابندی نہیں ہوگی
نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں کےاوقات کار آج 11 جنوری سے نافذ العمل ہونگے۔