اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جو دوپہر ایک بجے شیڈول ہے۔ پریس کانفرنس میں وزیراعظم حالیہ دورہ جنیوا اور ڈونرز کانفرنس سے متعلق آگاہ کریں گے۔
شہباز شریف ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے ممبران بھی پریس کانفرنس میں موجود ہوں گے جبکہ وزیراعظم صحافیوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گے ۔