کراچی : کراچی والے ہوجائیں تیار، کل سے سخت سردی کی پیشگوئی. محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں 12 جنوری سے سردی کی نئی لہر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میٹ آفس کے مطابق نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ 6 سے 7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے.
چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے نئی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 12 جنوری سے سردی کی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے، اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آئے گا۔ مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ 6 سے 7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
اس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی میں سردی کی نئی لہر 12 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔ سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کے امکان کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔