پارٹی کے لٰے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے، فائل فوٹو
پارٹی کے لٰے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے، فائل فوٹو

پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی، عمران خان کی درخواست پرفل بنچ بنانے کی سفارش

لاہور ہائیکورٹ نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف عمران خان کی درخواست پرفل بنچ بنانے کی سفارش کردی، جسٹس جواد حسن نے کہاکہ درخواست میں متعد آئینی معاملات ہیں جن کی تشریح ہونا ہے،عدالت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فل بینچ بنانے کیلیے فائل بھجوا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کیخلاف پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفرعدالت کے رو برو پیش ہوئے۔

جسٹس جواد حسن عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ،الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلیے مزید مہلت مانگ لی ۔

وکیل نے کہاکہ سینئر وکیل اسلام آباد میں مصروف ہیں عدالت جواب جمع کرانے کی مہلت دے ،وفاقی حکومت کے وکیل نے عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کردیا،وکیل کاکہناتھا کہ عمران خان کی اسی نوعیت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیرسماعت ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کردی،جسٹس جواد حسن نے کہاکہ درخواست میں متعد آئینی معاملات ہیں جن کی تشریح ہونا ہے ،عدالت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فل بینچ بنانے کیلیے فائل بھجوا دی۔