لاہور:پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کوئی ذکر نہیں،آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ لائیواسٹاک سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔ ایوان میں مختلف محکموں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مہنگائی پر عام بحث بھی کی جائے گی۔