اسلام آباد: کراچی کے بجلی صارفین کیلیے بڑی خوشخبری، نیپرا نے کے الیکٹرک کے نومبرکے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 7روپے 04 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔
کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اورالیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اس سے قبل اکتوبرکا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، نومبر کا ایف سی اے اکتوبرکی نسبت صارفین سے 4 روپے 98 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا۔