کابل(امت نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے دھماکا سے 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اُس وقت سرکاری ملازمین اور مختلف کاموں کے سلسلے میں آنے والی شہریوں کی بڑی تعداد عمارت میں موجود تھی۔
دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی۔ عمارت اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی طالبان اہلکاروں نے عمارت کا محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی طو پر تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا جب کہ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی