امریکی ایوی ایشن کا سسٹم ڈاؤن،پروازوں کا نظام درہم برہم

واشنگٹن (امت نیوز) امریکا میں فیڈرل ایوی ایشن کے سسٹم میں اچانک بڑی خرابی کے باعث ملک بھر میں پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔متعدد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  امریکا کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نےبتایا کہ سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ  پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔مسافروں کو  اپ ڈیٹس کے لیے اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی ہے کہ ڈومیسٹک پروازوں کو کل صبح 9 بجے تک مؤخر کردیں

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا کہ خرابی کس نوعیت کی ہے تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ سسٹم کی خرابی کو درست کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔