ریڈ لائن مٹا کر رہوں گا ۔۔ عمران خان کا چیلنج

لاہور(امت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے اتحادیوں اور اراکین کو دھمکیوں اور لالچ کےذریعے ن لیگ میں جانے کا کہا جارہا ہے

پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں اور اراکین کو دھمکیاں دی گئیں۔ ہمارے لوگوں کو پیسوں کا لالچ دیا گیا اور کہا گیا کہ ن لیگ میں جائیں کیونکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمارے اراکین کو کہا جارہا ہے کہ عمران خان پر ریڈ لائن لگادی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کس پر ریڈ لائن ہے یہ فیصلہ عوام کرتے ہیں،اگر کوئی ریڈلائن ہے تو مٹا کر رہوں گا، ہمارے لوگوں کو کہا جا رہا ہے عمران خان کو مائنس کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے ایک بار پھر دہرایا کہ ہماری حکومت سازش کے تحت گرائی گئی اور اب ہمارے اراکین کو ڈرایا جارہا ہے۔