اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا سے مواد ہٹانے کا حکم

کراچی (امت  نیوز)  سندھ ہائی کورٹ نے  اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود تمام مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا مہم کے خلاف اداکارہ مہوش حیات کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے اداکارہ کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کاحکم دے دیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 2 ہفتے میں جواب جمع کے احکامات بھی جاری کئے

یاد رہے فلم ا سٹار مہوش حیات نے یوٹیوبر کے خلاف  اپنے وکیل خواجہ نوید کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے  خلاف بے بنیاد مواد پھیلایا جا رہا ہے، اس مواد کی وجہ سے ان کی  ساکھ، عزت اور شہرت کو نقصان پہنچا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے مواد ہٹانے کی ہدایت کی جائے۔