نسوارنہ دینےپرطیارےمیں2 افغان مسافرلڑپڑے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نسوار نہ دینے پرکوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں سوار دو افغان مسافر آپس میں لڑ پڑے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں سے حملہ کردیا

پی آئی اے کی کوئٹہ سے اسلام آباد  جانے والی پرواز پی کے 362 میں دو افغان مسافر نسوار نہ دینے پر لڑ پڑے جس کی وجہ سے طیارے میں سوار دیگر مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

مسافروں کی لڑائی کے دوران اگلی نشست پر موجود شیرخوار بچے کو بھی وہاں سے ہٹادیا گیا ۔ دیگر مسافر دونوں کو چھڑانے کی کوشش کرنے لگے

تاہم مذکورہ لڑائی ختم کرنے کیلئے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کو طلب کیا گیا جنہوں نے دونوں مسافروں کو گرفتار کرکے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعے کے حوالے سے امت کو بتایا کہ یہ واقعہ تین جنوری کو پیش آیا تھا