لاہور (نمائندہ امت )پنجاب میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز الہٰی نے اعتماد کے ووٹ کے لیے درکار 186 ارکان اسمبلی کی تعداد پوری کرلی ہے
اور پرویز الٰہی اپنی حکومت بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ رات گیارہ بج کر پچپن منٹ پر اسپیکر نے اسمبلی کی کارروائی ملتوی کردی جو نصف شب کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔
قبل ازیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ قاف اور تحریک انصاف کے 181 ارکان نے اپنی حاضری ثابت کر دی تھی ۔