لاہور (نواز طاہر نماءندہ امت ) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آئین کے ارٹیکل ایک سو تیس کی شق 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے اور کسی وقت بھی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوایس گورنر کو بھیج دیں گے۔
وزیراعلی’ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ اعتماد کا ووٹ بارہ جنوری جمعرات کا دن شروع ہوتے ہی ابتدائی اوقات میں خصوصی طور پر اجلاس میں لیا گیا ۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی اتحادی حکومت کے اراکین کی تعداد ایک سو نوے ہے اور تین سو اکہتر کے ایوان میں سادہ اکثریت کے لئے ایک سو چھیاسی اراکین کی حمایت درکار تھی ۔
خصوصی انتظامات اور حکمت عملی کے تحت گیارہ جنوری کی شام شروع ہونے والا اجلاس رات گئے تک جاری رکھا گیا اور گیارہ جنوری ختم ہوتے ہی اجلاس اگلے روز پر ملتوی کرکے بارہ جنوری کے ابتدائی اوقات میں اجلاس کے ایجنڈے میں اعتماد کا ووٹ شامل کیا گیا جس میں ووٹنگ کے دوران وزیراعلی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ حکومتی اتحاد کے اراکین اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کا حصہ نہیں بنے۔