لبنان(اُمت نیوز)لبنان پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر حسین الحسینی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔
حسین الحسینی نےجنگ ختم کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ’تحریک امل‘ نامی سیاسی جماعت بنائی تھی۔
بطور اسپیکر پارلیمنٹ1989 میں حسن الحسینی نے تاریخی طائف معاہدہ کیا جس سے 1975 سے جاری رہنے والی جنگ کاخاتمہ ہوا۔
جاری رہنے والی خانہ جنگی میں 20000 لوگ مارے گئے تھے
لبنان نے ان کے انتقال پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، پارلیمانی سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔