لندن: چوہدری پرویزالٰہی کے اعتماد کے ووٹ لینے میں کامیاب ہونے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز پارٹی کی صوبائی قیادت پر شدید برہم، اس معاملے پر فوری رپورٹ طلب کرلی۔
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ نواز شریف نے استفسار کیا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7 ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہیں، ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کےلیے پہنچ گئے، انہیں مینیج کیوں نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف اور مریم نواز کو معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مریم نواز کی فوری وطن واپسی کی تجویز دے دی، انہوں نے کہا کہ مریم نواز فوری وطن واپس نہیں آتیں تو پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے۔