176 سال سے جاری انتخابات میں ٹیکساس ہاؤس کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان ہیں۔فائل فوٹو
176 سال سے جاری انتخابات میں ٹیکساس ہاؤس کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان ہیں۔فائل فوٹو

امریکا، مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

ٹیکساس : امریکا میں پاکستانی نژاد دو مسلمان قانون سازوں نے صدیوں پرانے قرآن پر ہاتھ رکھتے ہوئے حلف اٹھا کر تاریخ رقم کردی۔

شوگر لینڈ اور یولیس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹس ڈاکٹر سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی پاکستانی نژاد امریکی ہیں۔ 176 سال سے جاری انتخابات میں ٹیکساس ہاؤس کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان ہیں۔

سلیمان لالانی نے 382 سال قدیم قرآن پاک کے نسخے پر حلف لیا،ان کی جانب سے اختتامی جملے ’تو میری مدد کرو خدا‘ کہتے ہی ان کی اہلیہ ذکیہ نے بحفاظت باکس میں رکھ دیا۔ یہ قرآن حکیم عربی اور فارسی میں خطاطی کے ساتھ ہے جس کے صفحات کو پیسٹل پھولوں اورچمک سے سجایا گیا ہے۔

سلیمان لالانی نے تقریب کے بعد کہا یہ ملے جلے احساسات تھے۔ یہ بہت خوشی اورفخرکا لمحہ تھا لیکن یہ ذمے داری کا بھی احساس ہے، ہمارا ایمان ہمیں یہی سکھاتا ہے۔

بھوجانی نے کہا کہ یہ واقعی تاریخی اورحیرت انگیز تھا، ٹیکساس کی ریاست اور ہماری کمیونٹی کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔