لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے معاملے پرآئینی و قانونی آپشنز پر بریفنگ دی،نوازشریف نے اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلیے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کردی۔
پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان ہے،تحریک عدم اعتماد پرآج ہی ارکان کے دستخط کرا لیے جائیں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکی اجازت کے بعد عدم اعتمادجمع کرائی جائے گی۔