کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔
وکیل الیکشن کمیشن عبد اللّٰہ ہنجرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسی فیصلے کی بنیاد پر ایم کیو ایم پاکستان نے پہلے مرحلے میں حصہ بھی لیا تھا۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن فوری روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔