جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے2 سیرپ پر پابندی عائد کردی۔
ڈبلیو ایچ او نے کھانسی کے دو بھارتی سیرپوں کے استعمال سے خبردارکردیا۔بھارتی سیرپ پر پابندی ازبکستان میں بچوں کی اموات کے بعد لگائی گئی۔بھارتی سیرپ پینے سے ازبکستان میں 19بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔
ہہ دونوں دوائیاں بھارتی ریاست اترپردیش کی کمپنی مارین بائیو ٹیک تیارکرتی ہے جسے اب عالمی ادارہ صحت نے غیر معیاری اور ناقص قرار دیدیا ہے۔