دبئی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مشکلات کم کرنے کیلیے بڑا قدم اٹھا لیا،پاکستان کیلیے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی ہے،یو اے ای کے صدر نے پاکستان کیلیے 2 ارب ڈالر واجب الادا قرض موخر کردیا، شیخ محمد بن زید نے پاکستان کیلیے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعظم نے برادر ملک میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔