مظفر گڑھ: تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کے والد نے پرویز الٰہی کواعتماد کا ووٹ نہ دینے پر بیٹے سے سیاسی لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ایک ویڈیو بیان میں سردار چنوں لغاری کاکہناہے کہ میرا خرم لغاری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ،میں اور میرے ساتھی پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔
سابق ایم پی اے سردار چنوں لغاری نے بیٹے خرم لغاری سے سیاسی لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم پرویز الٰہی، عمران خان کے ساتھ ہیں ،اگر مجھے اپنی اولاد کے خلاف بھی الیکشن لڑنا پڑاتو لڑوں گا۔
واضع رہے گزشتہ روز خرم لغاری اعتما کے ووٹ کیلیے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے انہوں نے پرویز الہی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔