پشاور: پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ لٹک گیا، اپوزیشن نے رکاوٹ کھڑی کر دی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن جمع ہونے پر فوری ممکن نہیں، ریکوزیشن پر 42 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد اسپیکر 14 دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کے پابند ہے۔
سیکریٹری اسمبلی نے بتایا کہ فوت شدہ ممبر کے دستخط سے ریکوزیشن متاثر نہیں ہوگی،ریکوزیشن پر دیگر ممبران کے دستخط میچ نہ کرنے سے بھی مسئلہ نہیں بنے گا۔
سیکریٹری اسمبلی نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے میں اسمبلی اجلاس طلب کیا جانا متوقع ہے، آئینی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل نہیں کی جاسکتی۔