آسٹریلیا کا سیریز کھیلنے سے انکار،افغان کرکٹ بورڈکی تنبیہہ

کابل (اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ آسٹریلیاکے افغانستان کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنےسے انکار پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے خبردار کیا کہ  فیصلے کو  تبدیل نہ کیا گیا تو کوئی بھی ایکشن لے سکتے ہیں ۔ افغان کرکٹرز کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے بارے میں بھی از سرِ نو جائزہ لیں گے

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کا سیریز سے دستبرداری کا اعلان غیر متوقع  اور  غیر منصفانہ ہے، فیصلے سے شدید مایوسی ہوئی ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط لکھیں گے
افغان بورڈ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ اس اقدام سے سیاست کو کھیل میں شامل کرنے کی کوشش کی گئی، کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ممالک کے تعلقات اور کھیل کی ساکھ  کو نقصان پہنچایا ، فیصلے سے افغانستان میں کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈےکرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں متحدہ عرب امارات میں ہونی تھی