آصف زرداری کی پنجاب اسمبلی بچانےکیلئے عدالت جانے کی تجویز

لاہور(امت نیوز) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد پی ڈی ایم کے تین بڑے رہنماؤں میں رابطے ہوئے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان اور سابق صدرآصف علی زرداری کو فون کیا ،اور صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت ہوئی جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی۔

نواز شریف نے اس معاملے پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس فوری طور پر بلانے کی بھی تجویز دی