سوات(بیورورپورٹ)سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زیر زمین گہرائی 182 کلومیٹر تھی
زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
یاد رہے کہ 5جنوری کو بھی پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئےتھے۔ جن کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان اور گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔