لاہور(امت نیوز )پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی سمری گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو موصول ہوگئی
گورنر پنجاب نے رات دس بج کر تینالیس منٹ پر سمری کی وصولی کا عکس شیئر کرتے ہوئے سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے بیان میں کہا کہ جب گورنر پنجاب کو سمری موصول ہو گی تو اس کے بعد ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے