کرناٹک : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سیکیورٹی دھری رہ گئی ، ریاست کرناٹک میں روڈ شو کے دوران ایک شخص وزیراعظم مودی کے بالکل قریب آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری کے ہاتھ میں پھولوں کا ہار تھا، وہ سیکیورٹی حصار توڑ کر وزیراعظم کی طرف لپکا۔مودی اس وقت اپنی ایس یو وی میں دروازہ کھول کر کھڑے ہوئے تھے۔بلکل اس لمحے جب شہری وزیراعظم کو ہار پہنانے والا تھا ،
Security Breach during #PM #Modi's Road Show in #Hubbali #Karnataka.I don't understand why is Hubbali Police saying no security Breach. An unknown person is reaching so close to PM and giving flower garland …. @PMOIndia @BJP4Karnataka @BJP4India pic.twitter.com/hnYZO0uCQ5
— Yasir Mushtaq (@path2shah) January 12, 2023
اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے اہلکار نے اسے روک لیا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مودی نے شہری سے ہار لے کر اپنی گاڑی کے بونٹ پر رکھ دیا۔