جو رزلٹ ہمارے پاس موجود ہیں انہیں جاری ہونا چاہیے۔فائل فوٹو
جو رزلٹ ہمارے پاس موجود ہیں انہیں جاری ہونا چاہیے۔فائل فوٹو

جماعت اسلامی نے آج کراچی میں احتجاج کا فیصلہ ملتوی کردیا

کراچی :جماعت اسلامی  کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد آج الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا اور احتجاج کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی سمیت دیگر سندھ کے شہروں میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی کرانے کے دوٹوک اعلان کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے بھی آج ہونے والا احتجاج اور دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا کردار ادا کر رہا ہے، انتخابات ملتوی کرانے کی بات کرنے والے عوامی رائے سے ڈرتے ہیں، انہیں معلوم ہے کہ یہ عوام کے پاس جائیں گے تو انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

قبل ازیں کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موؤمنٹ ( ایم کیو ایم ) عوام سے خوفزدہ ہیں، الیکشن کمیشن خط کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر سوموٹو لیکر انتخابات کو یقینی بنائے۔