کراچی:پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں انجری کے باعث امام الحق کی جگہ نائب کپتان شان مسعود جبکہ نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔
بابراعظم نے کہاہے کہ بیٹنگ کیلیے پچ اچھی لگ رہی ہے، زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے ، کوشش ہوگی فتح سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔اپنی بائولنگ سے مطمئن ہیں ۔
اس موقع پر کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ٹاس جیتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم کوشش ہوگی پاکستان کو جلد آؤٹ کر کے میچ کے ساتھ سیریز میں کامیابی سمیٹیں۔