لاہور: پنجاب اسمبلی کو تحلیل کر نے کی سمری گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو کل رات موصول ہو گئی تھی جس کی انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق بھی کی تاہم اب انہوں نے اسے منظور کرنے سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز میں اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کرنا ہے ، سب چیزیں دیکھ کر فیصلہ کرناہے ، اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مشکل ہے، سمری منظورہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی اور 90 روز میں الیکشن کی تاریخ بھی دینا ہو گی ۔