الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا،شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لیے پہلی پیپلز الیکٹریکل بس سروس کا افتتاح کر دیا، جو کسی اور شہر میں الیکٹریکل بسیں نہیں چلائی جاتیں، الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا اورنہ ہی سندھ حکومت بھی الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔

حکومت سندھ کے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیپلزالیکٹرک بس سروس کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک بس ماحول دوست ہیں، جو کراچی کےشہریوں کےلیےتحفہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پورے صوبے میں ٹرانسپورٹ کی بہترسروس دے رہی ہے، پیپلزبس سروس بھی کامیابی سے چل رہی ہے جبکہ ائیرپورٹ جانیوالے مسافر بھی الیکٹرک بس استعمال کرسکتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سکھر میں بھی بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے الزامات لگانے والوں نےعوام کیلیے کیا کیا ہے پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ عوام کی خدمت ہی سب کچھ ہے پیپلزپارٹی کا رشتہ عوام سے ہے،عوام جانتی ہےکہ پیپلزپارٹی ہی عوام کوریلیف دیتی ہے۔