کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں مہمان ٹیم کو جیت کے لیے281 رنز کا ہدف دے دیا۔
گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور مقرر 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280رنز بنائے
قومی ٹیم کی ابتدائی 2 وکٹ صرف 21 رنز پر گر جانے کے بعد فخر زمان اور محمد رضوان نے 154 رنز کی شراکت قائم کی۔
محمد رضوان 175 کے مجموعی اسکور پر 74 گیندوں پر 77 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 6 چوکے لگائے۔فخر زمان نے اس کے بعد اپنی سنچری مکمل کی، وہ 191 کے مجموعے پر 101 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور شان مسعود نے بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم یہ پارٹنرشپ صرف 2 رن اور 2 اوورز تک ہی قائم رہ سکی۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے شان مسعود کو صفر پر آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 6.3 اوورز میں 21 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم کو 4 رنز پر مائیکل پریسویل نے اسٹمپ آؤٹ کیا۔