کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انتخابات رکوانے کیلیے کوئی آرڈیننس نہیں لایا جا رہا، سندھ حکومت اب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں روک سکتی۔
شرجیل میمن نے تھوڑی دیر قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی،حیدرآبد ودیگر شہروں میں بلدیاتی انتخابات اب 15 جنوری کو ہی ہوں گے،انتخابات رکوانے کیلیے آرڈیننس نہیں لایا جا رہا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ فوج نے پولنگ اسٹیشنوں پر اہلکار تعینات کرنے سے منع کردیا ہے، پولیس اور رینجرز پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیے جائیں گے۔