لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر 5 ارکان پنجاب اسمبلی کے کی تصاویر ان کے نام سے ساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ان افراد سے ملک کی سیاست کو پاک کرنا عوام کی ذمہ داری ہے
پانچ نئے لوٹے، ان سیاسی طوائفوں سے ملک کی سیاست کو پاک کرنا عوام کی ذمہ داری ہے pic.twitter.com/GkYvB6f1DE
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 12, 2023
جن پانچ ارکان کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں ان میں خرم لغاری، فیصل فاروق، مومنہ وحید،دوست مزاری اور چوہدری مسعود شامل ہیں
کوئی شرم ہوتی ہے، بلکہ تمہارے کیس میں تو نہیں ہوتی کیونکہ تم ابن الوقت ہو اور سیاسی جماعتیں اس طرح تبدیل کرتے ہو جیسے گرگٹ رنگ تبدیل کرتا ہے۔ https://t.co/1XjQYp5J7Z pic.twitter.com/ZaQ0LmMq20
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 13, 2023
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے فواد چوہدری کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی ، پرویز مشرف اور عمران خان کے ساتھ فواد چوہدری کی تصویر کو یکجا کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔