اسلام آباد(امت نیوز)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کےلیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں 3 دن کے لئے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا
مرکزی کنٹرول روم 14 جنوری سے کام شروع کرے گا اور انتخابات کے نتائج آنے تک بلا تعطل کام جاری رکھے گا۔
مرکزی کنٹرول روم سے سینئر افسران انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کریں گے،جبکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن ،کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر سےانتخابی عمل کی نگرانی کریں گے
الیکشن کمیشن حکام کاکہنا ہےکہ پولنگ کے دوران کسی قسم مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔