عدالت سے کیس نمبراور مزید ہدایات کا انتظار کررہے ہیں۔ وکیل، فائل فوٹو
عدالت سے کیس نمبراور مزید ہدایات کا انتظار کررہے ہیں۔ وکیل، فائل فوٹو

ارشدشریف قتل کیس:اسپیشل جے آئی ٹی کل دبئی روانہ ہوگی

اسلام آباد(امت نیوز)ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم اسپیشل جے آئی ٹی کی دبئی اور کینیا روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ وزارت خارجہ نے کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے تمام انتظامات کرلئے ہیں۔

کینیا نے اسپیشل جے آئی ٹی کی معاونت کے تحت باہمی قانونی مدد کیلئے حکومت پاکستان کی درخواست کا مثبت جواب دیا۔

رپورٹ کے مطابق 5 رکنی خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پہلے دبئی میں انکوائری کرے گی اور اس کے بعد کینیا جائے گی، امکان ہے کہ ٹیم کل روانہ ہوجائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات لے گی، جے آئی ٹی وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

جے آئی ٹی کینیا پولیس اور ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنیوالے ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کرے گی۔

پانچ رکنی اسپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد کررہے ہیں، دیگر ارکان میں حساس اداروں اور ایف آئی اے کے افسران شامل ہیں