یوکرین کا 100روسی، روس کا 70یوکرینی فوجی مارنے کا دعویٰ

ماسکو/کیف (انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرین کی فوج نے 24 گھنٹے میں 100 سے زائد روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ مشرقی شہر سولیڈار پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا، اس دوران 70 سے زائد یوکرینی فوجی بھی مارے گئے۔

یوکرینی شہر ڈونیسک کے گورنر نے 100 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا کہ سولیڈار میں بچوں سمیت 600 کے قریب لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ باخموت اور سولیڈار کے دفاع کیلئے فورسز کے پاس ہر شے موجود ہے۔

روس کا کہنا ہے محض چند مورچوں سے مزاحمت کا سامنا ہے، سولیڈار پر مکمل کنٹرول کی پوزیشن میں ہیں۔

روسی وزیر دفاع نے ڈونیسک میں 70 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے

روس یوکرین جنگ کو 324 روز گزر گئے، یوکرینی شہروں سولیڈار اور باخموت میں متحارب فوجوں کے درمیان خوفناک لڑائی جاری ہ