ایم کیوایم پھربلیک میلنگ پراترآئی،علیٰحدگی کی دھمکی پروزیراعظم کارابطہ

کراچی(امت نیوز)ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے حکومت چھوڑنے کی دھمکی نے پی ڈی ایم کو ہلادیا ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف ،سابق صدر آصف زرداری اور مولانافضل الرحمان نے خالد مقبول صدیقی سے فون پر الگ الگ رابطہ کیا اور مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ  وزیراعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی کو فون کرکے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر آصف زرداری نے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی سے  مختلف معاملات پر گفتگو کی،اور مسائل کے حل کی یقین دہانیاں کرائی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مل بیٹھ کر تمام مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے متعلق گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے خالد مقبول صدیقی کو صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  ایم کیوایم کے وفاقی وزرا نے اپنے استعفے خالد مقبول صدیقی کے پاس جمع کرادیے ہیں

بہادرآباد میں ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور کیا گیا۔

ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کی رائے ہےکہ 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہوئے تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں، حتمی فیصلہ کل ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں ہوگا۔