15 جنوری کو عوام ایم کیو ایم کی سیاسی بوری بند کریں گے،خرم شیرزمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے عادتاً حکومت چھوڑنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں،جنہیں یہ دھمکیاں دے رہے ہیں وہ ان کی رگ رگ سے واقف ہیں،ایم کیو ایم کو پرانی تنخواہ پر کام کرنے کی عادت ہے
انہوں نے کہا کہ کراچی کے نام نہاد مسیحاؤں کے اصل چہرے عوام کے سامنے ہیں،15 جنوری کو ایم کیو ایم کی سیاسی بوری عوام بند کریں گے، یہ ہمیشہ ڈیلز کے ذریعے حکومتوں کے مزے لیتے رہے،آج انہیں چور دروازے بند نظر آرہے ہیں تو الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے انکا شکار کریں گے،انشاللہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن کے دنگل میں فتح یاب ہوگی۔